نئی دہلی27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے ایک رکن نے آج لوک سبھا میں الزام لگایا کہ حال ہی میں ایک آڈیو سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک مرکزی وزیر کی طرف اتر پردیش کے پیلی بھیت میں ایک دلت خاندان کو دھمکی دینے کی بات سامنے آئی ہے۔کانگریس کے راجیو ساتو نے وقفہ صفر میں اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ دن سے یہ معاملہ چل رہا ہے جس میں ایک آڈیوسامنے آیا ہے۔اس کے مطابق ایک مرکزی وزیر پیلی بھیت کے ایک دلت خاندان کودھمکارہی ہیں کہ عدالت میں سے کیس واپس لے لو، ورنہ گاؤں چھوڑنا پڑ جائے گا۔ساتو نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور نہ تو متعلقہ وزیر نے، نہ حکومت نے معاملے میں اب تک کوئی جواب دیا ہے. پولیس بھی کچھ کارروائی نہیں کر رہی ہے۔کانگریس رکن نے کسی وزیر کا نام نہیں لیالیکن خبروں کے مطابق مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی۔